انصاف اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے‘ ایوب بزدار

انصاف اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے‘ ایوب بزدار

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ محمد ایوب بزدار نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے۔معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا چاہیئے۔کیونکہ سماجی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔وہ ایم جی ایم ملتان میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اسسٹنٹ ایڈ ووکیٹ جنرل ایوب بزدار نے مزید کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔انشاء اللہ 2020ملکی ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھانجوں ابرار حسن ایڈ ووکیٹ، فیض الحسن بزدار، سابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈائریکٹر پی ایچ اے ملتان افضل ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان قمر الزمان قیصرانی،چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان مسز ڈاکٹر شمیم اختر سیال،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ملتان محمد ریاض احمد خان بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون ملتان مہر ریاض حسین ساجد ہراج،سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن ملتان محمود اکبر بزدار،صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان عابد فرید بزدار،سینئر سماجی راہنما میاں نعیم ارشد آرائیں،ملک وزیر حسین،سید مبشر زیدی اور محسن جنجوعہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر پی ایچ اے افضل ناصر نے کہا کہ ملتان کی خوبصورتی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ملتان کو سر سبز و شاداب اور پھولوں کا شہر بنائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ ملتان شہر کی تاریخی وثقافتی حیثیت کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔شہر سے تجاوزات کا خاتمہ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ٹریفک سسٹم میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔سی ای او ایجوکیشن ملتان ریاض احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی کی روشنی میں ملتان کو تعلیمی لحاظ سے مثالی ضلع بنائیں گے۔نئی تعلیمی اصلاحات سے شرح خواندگی میں اضافہ،معیار تعلیم میں بہتری اور سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بحال ہوا ہے۔سردار ابرار حسن بزدار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارجنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سرائیکی خطے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ایوب بزدار

مزید : ملتان صفحہ آخر