کالے یرقان کے وار‘5خواتین سمیت 6افراد چل بسے

کالے یرقان کے وار‘5خواتین سمیت 6افراد چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ بدستورجاری‘ پانچ خواتین سمیت مزید چھ افراد ہسپتال میں لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیل کے مطابق اقبال آباد کی رہائشی45 سالہ زینب بی بی‘ نظام آباد کی65سالہ شاہین مائی‘ گھوٹکی کی 70سالہ زہرا بی بی‘ چک207پی کی 55 سالہ حمیداں بی بی‘چوک بہادرپور کی 50 سالہ شمیم مائی اور بھٹہ کارہائشی60سالہ ملک پرا کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔
کالا یرقان