ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتیں‘ مزاحمت پر ایک زخمی

ملتان‘ ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتیں‘ مزاحمت پر ایک زخمی

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وسامان سے محرو م ہوگئے ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے بھٹہ کالونی میں دو ڈاکوؤں نے ظہور احمد سے تین لاکھ روپے چھین لئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ظہور کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ظہور کو تشویشنا ک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ممتاز(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

آباد پولیس کیعلاقے میں کاظم حسین سے موٹرسائیکل اور 55 سو روپے، الپہ پولیس کے علاقے میں نعیم عباس سے 50 ہزارروپے، گلگشت پولیس کیعلاقے میں ڈاکٹر طاہر رسول کے گھر سے 23 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین لی گئی سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے محمد اختر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا کینٹ پولیس کے علاقے سے قدرت اللہ کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا زکریا پولیس کیعلاقے میں راو وقار کے گھر سے 16 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی اور کوتوالی پولیس کے علاقے سے عبدالحمید کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا مخدوم رشید پولیس کیعلاقے سے محمد جاوید کے بھانے سے دو گائے اور انعا م الحق کے گھر سے موبائل فون چوری کر لیا گیا۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر