مرگی کی بروقت تشیخص اور علاج سے نارمل زندگی گذاری جاسکتی ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد

مرگی کی بروقت تشیخص اور علاج سے نارمل زندگی گذاری جاسکتی ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر ...

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)شیخ زیدہسپتال میں مرگی کاعالمی دن منایاگیاجس میں شعبہ نیور الوجی کے ڈاکٹرزنے بھرپورشرکت کی، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرطارق احمد (نیوروسرجن)، ایم ایس (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ڈاکٹرغلام ربانی نے کیک کاٹااورمریضوں میں تقسیم کیا، اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرطارق احمد، ڈاکٹرغلام ربانی اورہیڈآف ڈیپارٹمنٹ نیورالوجی پروفیسرڈاکٹروزیرعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرگی ایک ذہنی بیماری ہے یہ قابل علاج ہے اسے جنوں بھوتوں کی بیماری نہ سمجھاجائے، انہوں نے کہاکہ مرگی کی بیماری کی بروقت تشخیص اورعلاج سے مریض نارمل زندگی گزارسکتے ہیں، جھٹکے والے دوروں کے علاوہ مرگی کی اوربھی کئی اقسام ہیں، انہوں نے کہاکہ اس بیماری سے بچاؤکے لیے مرگی کے مریضوں کواس کی دوائی باقاعدگی سے دی جائے اورناغہ نہ کیاجائے، اس موقع پرڈاکٹرشازیہ عامر، پروفیسرڈاکٹرجمال انورودیگرموجودتھے،اس موقع پرمرگی کے عالمی دن کے سلسلہ میں کیک کاٹاگیااورمریضوں کوکھلایاگیااورمرگی سے بچاؤبارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے واک بھی نکالی

مرگی

مزید : ملتان صفحہ آخر