سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری‘ کریک ڈاؤن کیلئے ایف بی آر کی حکمت عملی تیار

سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری‘ کریک ڈاؤن کیلئے ایف بی آر کی حکمت عملی تیار

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ملک بھر میں سگریٹ کی درآمد میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر)نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاون کے لئے حکمت عملی مرتب(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کر لی ہے ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ملتان سمیت ملک بھر کے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو سگریٹ کی درا?مد میں ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے ریکارڈ کی چھان بین اور چیکنگ کے اختیار دے دیئے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مختلف ممالک کے مختلف برانڈز کے سگریٹ درآمد کی جا رہی ہیں جن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس ریٹیل قیمت کے لحاظ سے واجب الادا ہوتی ہیں لیکن ان درا?مدی سگریٹ کی قیمت اتنی کم بتائی جاتی ہے کہ ان پر درآمد کردہ اشیا کے حوالے سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا یہ ظاہر کر کے ٹیکس چوری کی جاتی ہے جس کی چھان بین کے لئے اینٹلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو ریکارڈ کی چیکنگ کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام کی جائے۔

حکمت عملی

مزید : ملتان صفحہ آخر