پی ایس ایل‘ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو جانے والے راستوں کی خصوصی صفائی کا حکم

پی ایس ایل‘ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو جانے والے راستوں کی خصوصی صفائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستا ن سپر لیگ فائیو کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچز کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ڈ پٹی کمشنر ملتا ن عامر خٹک نے سٹیڈیم جانے والے روٹ کی روزانہ کی بنیاد پر خصوصی صفائی کا حکم دے دیا ہے اور کہاہے کہ تمام (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

شاہراہوں اور فلائی اوورز پر سٹریٹ لائٹس سو فیصد بحال کی جائے۔ریسکیو 1122 بھی کرکٹ گراونڈ میں کیمپ لگائے،تمام ادارے انتظامات کو پرفیکٹ بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔انہو ں نے ان خیا لا ت کاا ظہا ر اپنی زیر صدارت انتظامیہ کے جائزہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ز قمرالزمان قیصرانی،طیب خان،ہدایت اللہ، ایس ایس پی آپریشن کاشف اسلم، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، صحت، واسا، ٹریفک پولیس، کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈ پٹی کمشنر عامر خٹک نے کہاہے کہ سٹیڈیم جانے والی شاہراہوں کے ڈیوائڈر کی سکریپنگ کی جائے۔فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کیلئے سٹیڈیم کے اندر10 بیڈ کا منی ہاسپیٹل قائم کیا جائے۔سٹیڈیم کے باہر بھی محکمہ صحت کیمپ لگائے۔انہو ں نے کہا کہ واساپانچ دن کے اندر روٹ پر سیوریج کے ایشوز حل کرے، عامر خٹک نے میچز کے ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے کا بھی نوٹس لیااور کہا کہ پی سی بی میچ کے موقع پرشائقین کے لیے ٹکٹ فروخت کرنے کیلیے سیل پوائنٹس قائم کرے،بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، انہو ں نے کہا کہ پی ایس ایل کی میزبانی ملتان کے لیے ایک اعزاز ہے،جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کی میزبانی کے لیے مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف اسلم نے کہا کہ ٹیموں کو مختلف لیول پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ائرپورٹ، ہوٹلز اور کرکٹ اسٹیڈیم کا سکیورٹی پلان تیار ہے،کرکٹ اسٹیڈیم کی سکیورٹی کے لیے 2 ہزار 5 سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے، انہو ں نے کہا کہ روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اسٹیڈیم کے اندر سکیورٹی کی غرض سے 100 کیمرے لگائے جائیں گے اوراسٹیڈیم جانے والے روٹ پر سکیورٹی کیمرے لگانے کے لیے پلان بھی تیار کیا جارہا ہے۔
حکم