زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے اسلام آباد میں دالوں کی نمائش

زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے اسلام آباد میں دالوں کی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے سینٹورس مال اسلا م آباد میں دالوں کی دوروزہ نمائش کاانعقاد کیا گیا۔ دالوں کی یہ نمائش 11فروری تک جاری رہے گی۔ دالوں کی نمائش کا افتتاح سینٹورس مال اسلام آباد کے نائب صدر،چیئر مین پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ سردار تنویر الیاس کے بیٹے سردار یاسر الیاس اوروائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا۔ دالوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر اسلام آباد کے نامور سیاسی و سماجی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

شخصیات مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس اور دیگر عمائدین شہر ی بھی موجود تھے۔دالوں کی نمائش کے انعقاد میں سردار تنویر الیاس اور وائس چانسلر زرعی جامعہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کلیدی کردار ادا کیا۔دالوں کی نمائش کے اسلام آباد میں انعقاد کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق زراعت سے منسلک کاروبار کوترقی دینا ہے۔سینٹو رس مال میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے منعقد کی جانے والی دالوں کی نمائش آسٹریلین سنٹر فا ر انٹرنیشنل ریسرچ پراجیکٹACIAR-041 کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ دالوں کی نمائش میں کسانوں اور کاشتکاروں کی جانب سے 10سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں آرگینک چنا، آ رگینک بیسن اور مونگ پھلی کا تیل نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد کسانوں اور کاشتکاروں کے منافع کو بڑھانا اور ان کے پراڈیکٹس کو نئی منڈیوں تک رسائی دینا ہے۔ نمائش میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح دالوں کے استعمال سے انسانی جسم کو تندرست و توانا ء رکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ اگر دالوں کے کاروبار کو وسیع کیا جائے تودالوں کی پیداوار سے منسلک کاشتکاروں و کسانوں کی آمدن بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ سینٹورس مال اسلام آباد میں دالوں کی نمائش کے انعقاد پرمعزز مہمانان گرامی جن میں زراعت کے شعبے سے وابستہ معتبر اشخاص اور میڈیا نمائندگان نے نمائش کے انعقاد پر سردار تنویر الیاس اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات پر ان کا دل سے شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس کا یہ مشترکہ مشن ہے کہ زراعت کو کم وقت میں بہت بہتر کر دیا جائے تا کہ نہ صرف پاکستان کی معیشت ترقی کرے بلکہ زراعت کا شعبہ پاکستان میں اپنی کلیدی حیثیت کو بھی نہ کھوئے۔ جس انداز سے سردار تنویر الیاس اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی زراعت کے کاروبار کی بیرون ملک ترویج کر رہے ہیں یقیناً وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زراعت دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن جائے گا۔سینٹو رس مال اسلام آباد دالوں کی نمائش کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ آسٹریلین سنٹر فا ر انٹرنیشنل ریسرچ پراجیکٹ ACIAR-041کے تعاون سے جاری پراجیکٹ مقامی سطح پر دالوں کی پیداوار بڑھانے کی اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے جس کے بہترین نتائج متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چونکہ ایک زرعی ملک ہے جس کی وجہ سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ممبر این آر، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر سرفراز احمد نے کہاکہ پریزینٹنگ چیئر مین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور منسٹری فار نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ آرگینک دالوں کے فروغ کیلئے بھر پور ساتھ دے گی اور آسٹریلین سنٹر فا ر انٹرنیشنل ریسرچ کے ساتھ مزید تعلقات بہتر کرے گی اور ان کے دالوں کے پراجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان دالوں کے فروغ کیلئے بہت بڑے پیمانے پر پراجیکٹ شروع کر رہی ہے جس میں دالوں کو فروغ دیا جائے گا اور یہ پراجیکٹ آسٹریلین سنٹر فا ر انٹرنیشنل ریسرچ کے ساتھ مل کر شروع کیا جا رہاہے۔ اس موقع پرسابقہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، وائس چانسلر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر قمر از زمان، ڈائریکٹر جنرل ایوب ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عابد، ڈائریکٹر کراپ سائنس انسٹی ٹیوٹ این اے آر سی ڈاکٹر امتیاز حسین،ڈاکٹر گیون رمسے، ڈاکٹر فیاض الحسن، ڈاکٹر عطاء المحسن، ڈاکٹر غلام شبیر، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر منان و دیگر موجود تھے۔
نمائش