حکومت کشمیریوں کو آزادی دلا کررہے گی‘ خواجہ داؤ سلیمانی

حکومت کشمیریوں کو آزادی دلا کررہے گی‘ خواجہ داؤ سلیمانی

  



وہوا(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی کی حکومت کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلا کر ہی رہے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے کہی انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے بھارت نے پورے کشمیر میں جو کرفیو نافذ کیا ہوا ہے اس کے باعث کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں مریضوں کو(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

ادویات نہ ملنے کے باعث روزانہ سینکڑوں کشمیری اپنے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں جبکہ بھارتی فوج روزانہ درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح کے اقدامات کرکے کشمیر کو بھارت کا حصہ کبھی نہیں بناسکتا کیونکہ کشمیر یوں کے دل ہمیشہ سے پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ پاکستان میں شامل ہوکر آزادی کی فضاؤں میں سانس لینا چاہتے ہیں پاکستانی عوام اور حکومت دامے، درمے سخنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی دلوا کر ہی دم لیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد ی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے

داؤد سلیمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر