مطالبات کے حق میں سب انجینئرز کی ہڑتال‘ حکومت مخالف نعرے

مطالبات کے حق میں سب انجینئرز کی ہڑتال‘ حکومت مخالف نعرے

  



رحیم یار خان‘ حاصل پور (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) حکومتی بے حسی اور رواسلوک کیخلاف پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن کی آٹھویں روزبھی قلم چھوڑہڑتال، ڈویژنل کینال آفس میں محکمہ انہار، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے تمام سب انجینئرز، سینئراسسٹ انجینئرنے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپوراحتجاج کیااورمطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

پی ڈی ای اوایف عبدالحنان نے کہاکہ ٹیکنیکل الاؤنس کاحصول، سروس سٹرکچراوراین ٹی سی ایکٹ کے مطالبات کامطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے جائزحقوق ہمیں دیئے جائیں، ورنہ سول سیکرٹریٹ لاہورکے سامنے احتجاجی دھرنادیاجائے گا، ہم اپنے مطالبات کے حصول تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ گھرکی گزراوقات مشکل ہوچکی ہے حکومتی عہدیداران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی، اس موقع پرعدنان کشنودودیگرنے بھی خطاب کیا۔جبکہ پنجاب بھر کے سب انجینئرز کی قلم چھوڑ ہڑتال مطالبات تسلیم کئے جائیں انجینئرز فیڈریشن تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سب انجینئرز نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر سب انجینئرز کا شہر شہر احتجاج جاری ہے ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری شاہد نواز سیفی شعیب اقبال محمد نذر نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ہمارا حق ہمیں دیا جاے جس میں ٹیکنیکل الاونس کا مطالبہ سرفہرست ہے جبکہ احتجاج میں شریک شرکا کا مزید کہنا تھا کہ ہم سارے کام ہماری کمیونٹی کرتی ہے جبکہ الاونس جو ہمارا بنیادی حق ہے وہ ہمیں نہیں دیا جاتا ہم نے بار بار ہر سطح پر اپنی آواز بلند کی مگر ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا ہیڈ اسلام حاصل پور میں دوسرے شہروں سے آے سب انجینئرز نے احتجاج کرتے ہویکہ لوکل گورنمنٹ سمیت ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کہ گئی ہے جوکہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی سب انجینئرز فہیم سلیم سب انجینئر،ملک عبدالحمید سب انجینئر، حافظ ارشد نے احتجاج کرتے ہوے کہا کہ حکومت ہم سے 24 گھنٹے کام لیتی ہے

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر