لیاقت پور‘ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج

لیاقت پور‘ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج

  



لیاقت پور(نامہ نگار) شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہرہفتہ بغیر شیڈول پانچ سے چھ گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

شہریوں کا کہنا ہے کہ میپکو حکام لائن لاسز پورے کرنے کے لیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہیں تاجر تنظیموں کے ارکان غلام مرتضی، محمد سلیم، عبدالرحمان اور دیگر نے میپکو کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میپکو حکام کا موقف ہے کہ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر