چوک اعظم‘ ایف آئی اے کی کارروائی لائن مین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

چوک اعظم‘ ایف آئی اے کی کارروائی لائن مین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایف آئی اے نے چھاپہ مارکرمیپکو چوک اعظم سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ سلمان علی کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 480ٹی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

ڈی اے تحصیل چوبارہ ضلع لیہ کے رہائشی ثمر اقبال نے تھانہ ایف آئی اے ملتان کو درخواست دی کہ وہ اپنا بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتا ہے لیکن چو ک اعظم سب ڈویژن کا لائن سپرنٹنڈنٹ سلمان رشوت علی وصولی کے لئے اسے پریشان کر رہا ہے۔ ایل ایس سلمان علی اس کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اس کے بجلی کنکشن03157250154513کے ذمہ بقایا جات ہیں جس پر تمہارا کنکشن کاٹنے ہم آئے ہیں جس پر اس نے کہا کہ میرے ذمہ کو ئی واجبات نہیں ہیں اور ایل ایس سلمان علی کو اپنا اداشدہ بل بھی دکھایا مگر وہ نہ مانا اور 31ہزار روپے رشوت مانگی اور ڈرایا دھمکایا۔ منت سماجت پر 24 ہزار روپے میں بات طے کرلی اور رشوت کی عدم ادائیگی کی صورت میں میٹر اتارنے کی دھمکی دے دی۔سائل ثمر اقبال کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان نے کارروائی کا حکم دے دیا۔ سائل ثمر اقبال رشوت کی رقم 24 ہزار روپے لے کر میپکو سب ڈویژن چوک اعظم پہنچا جہاں ایل ایس سلمان علی بے تابی سے اس کا انتظار کر رہا تھا۔جونہی ثمر اقبال نے رشوت کی رقم ایل ایس سلمان علی کے حوالے کی تو پیچھے سے ایف آئی اے کی ٹیم نے مجسٹریٹ تنویر حسین بابر کی سربراہی میں میپکو چوک اعظم سب ڈویژن میں چھاپہ مار ا اور لائن سپرنٹنڈنٹ سلمان علی سے رشوت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے گئے۔ اور اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے