بلوچستان میں شہید ہونیوالے ایف سی کے اہلکار محمد یعقوب کی نمازجنازہ ادا

  بلوچستان میں شہید ہونیوالے ایف سی کے اہلکار محمد یعقوب کی نمازجنازہ ادا

  



تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان)تونسہ محمد یعقوب جوکہ بستی باٹھی کے رہائشی تھے بلوچستان میں پاک ایف سی کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں امروز شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں باٹھی میں ادا (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کی گئی۔نماز جنازہ میں شہید کے عزیزوں،رشتہ داروں اور علاقے کیدوست احباب کے علاوہ جناب ڈی ایس پی بارڈر ملٹری پولیس زیاد خان قیصرانی، ایس ایچ او تھانہ شمتالہ اور ایف سی کے آفسران نے بھی شرکت کی شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شہید کو سلامی پیش کی۔بعد نماز جنازہ شہید کے لواحقین کے ملاقات کی اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل ستہ کے انچارج زیاد خان قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد یعقوب کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے جس نے وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر اپنے خون کانذرانہ پیش کیا ہے۔ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان دیکرتحصیل ٹرائیبل کو شہادت کا ایک مزید اعزاز بخشا ہے

نمازجنازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر