ریسکیو 1122‘ ماہ جنوری کے دوران 6907متاثرین کو امداد فراہم کی گئی

ریسکیو 1122‘ ماہ جنوری کے دوران 6907متاثرین کو امداد فراہم کی گئی

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ریسکیو 1122ملتان نے جنوری 2020 میں 6982 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرکے6907متاثرین کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو1122ملتان کا(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔ماہ جنوری میں 1969ٹریفک حادثات‘63آگ لگنے کے واقعات‘ 151لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز‘)‘ 02ڈوب جانے ، 04عمارت منہدم ہونے‘ اور1969میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام6982ایمرجنسیز میں 3840 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔2724کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دے کرفارغ کردیاگیا۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 343متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ماہ جنوری میں 105934کالزموصول ہوئیں جن میں صرف6982ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس یمر جنسی نمبرمصروف نہ کریں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ملتان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا کہ کمیونٹی میں ا?گاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں مختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت، لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہورہے ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے

ریسکیو

مزید : ملتان صفحہ آخر