ایکسائز کی کارروائی‘ غیر جسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل

  ایکسائز کی کارروائی‘ غیر جسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل

  



ملتان (وقائع نگار) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی نے ناقص کارکردگی اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ماہ جنوری کے لیئے مقررہ ہدف کی وصولی میں غفلت برتنے پر اے ای ٹی او سمیت (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

متعدد انسپکٹرز کو پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق ماہ جنوری 2020ء کے لیئے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے اے ای ٹی او ظہیر احمد وٹو، انسپکٹرز نعمان شہزاد، طاہر محسن، جہانزیب گل اور انور محبوب کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ جنوری 2020ء کے لیئے مقررہ ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر ضلع بدر کردیا جائے گا۔

دفاتر سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر