ملتان: کسٹم حکام نے رواں سال کے دوران 662ملین کا سامان ضبط کیا‘ تحقیقات جاری
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوری تا رواں ماہ 2020تک 662 ملین کا سمگلڈ شدہ سامان گاڑیاں، ڈیزل قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان ریجن ڈاکٹر عدنان اکرم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عرفان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رضا نے سپرنٹنڈنٹس راشد اور محمد سلیم انسپکٹرز عدنان عنایت اللہ منصور ناصر سعید حیات، محسن شاہ، فرزندجمیل حید پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر ملتان، صادق ا?باد، ڈیرہ غازیخان، سرائے مہاجر، سرگودھا، جھنگ، فیصل ا?باد اور بہاولپور سے یکم جنوری 2020 سے رواں ماہ میں 662 ملین کی کاریں، ٹرک، کپڑا، تار کول، کمبل، بیڈ شیٹ، بادام، ڈیزل، ٹائرز خشک دودھ، سٹیل کی تار، ایرانی سیب سمیت متفرق سامان جو کہ سمگلشدہ تھا، قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تحقیقات