پولیس کی جانب ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر راجن پور‘ روجھان اور جام بار کی ہڑتال

  پولیس کی جانب ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر راجن پور‘ روجھان اور جام بار کی ...

  



را جن پور (نا مہ نگار) راجن پور جیل کے باہر پولیس کی جانب سے وکیل رہنما نصراللہ خان مزاری کے ساتھ ناروا سلوک بدتمیزی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار راجن پور،(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

تحصیل بار ایسوسی ایشن روجھان اور تحصیل بار ایسوسی ایشن جام پور کی جانب سے مکمل ہڑتال پرزور مذمت۔روجھان تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکیل رہنما نصراللہ خان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ گزشتہ کئی روز سے بغیر ایف آئی آر اور کسی کرمنل ریکارڈ کے بغیر شک کی بنا پر پولیس نے ہمارے بندوں کو انکے گھروں سے گرفتار کیا تھا بعد ازاں معزز عدالت نے انھیں بے قصور ثابت کرتے ہوے رہا کا حکم دیا۔ میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈسٹرکٹ جیل سے لینے گئے تو وہاں پہلے سے موجود راجن پور پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ہم نے انکے خلاف گرفتاری بارے دریافت کیا تو پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گئے اور ہتک آمیز رویہ اپنایا گیا۔اس ناخوشگوار واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار تحصیل بار جام پور اور تحصیل بار روجھان ایسوسی ایشن کی جانب سے پرزور مذمت اور مکمل ہڑتال کی گئی۔تینوں بار ایسوسی ایشنز کے تمام وکلا کی جانب سے اظہار یکجہتی واقعے کی پرزور مذمت۔حکام سے نوٹس اور ذمہ داران کے خلاف کارروئی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر