13سالہ لڑکی سے بداخلاقی‘ 12روز گذرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا‘ ورثا انصاف کیلئے دربدر

13سالہ لڑکی سے بداخلاقی‘ 12روز گذرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا‘ ورثا ...

  



وہاڑی (نامہ نگار)ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا شکار ہوگئی چک نمبر111 ڈبلیو بی کی 13 سالہ سائرہ فیاض کی 12 دن کے بعد بھی تھانہ مترو نے ایف آئی آر درج نہ کی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

سائرہ اپنی والدہ کے ہمراہ انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے واقعات کے مطابق ایک اور حوا کی بیٹی اپنی عزت سے ہاتھ دھو بیٹھی پولیس تھانہ مترو مبینہ طور پربااثر شخص کے ہاتھوں بک گئی نواحی گاؤں 111 ڈبلیو بی کی رہائشی 13 سالہ سائرہ کو آصف نامی شخص نے مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا سائرہ کی والدہ کبریٰ مائی نے بتایا کہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد بھی تھانہ مترو پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے متاثرہ سائرہ فیاض نے بتایا کہ آصف میرے ساتھ متعدد بار مبینہ طور پر زیادتی کرچکا ہے گھر اور پولیس کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے جبکہ پولیس تھانہ مترو نے ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا ہے متاثرہ کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

دربد

مزید : ملتان صفحہ آخر