ریلوے لائن عبور کرتے 2موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے‘ سوار فرار
ملتان(نمائندہ خصوصی)غیرقانونی طور پر لاپرواہی سے ریلوے لائن عبورکرنے والے دوموٹرسائیکل سواربیک وقت علامہ اقبال ایکسپریس کی زدمیں آگئے دونوں موٹرسائیکل مکمل طورپرتباہ ہوگئے جبکہ سوارموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے فرارہونے والے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
تباہ حال موٹرسائیکل قبضہ میں لے کرتلاش شروع کردی ہے۔بتایاجاتاہے واقع گزشتہ روزشام4بجکر35منٹ پرمیاں چنوں ریلوے اسٹیشن(مہرآباد) کے قریب دوموٹرسائیکل سواردومختلف موٹرسائیکلوں سمیت ریلوے پھاٹک کی بجائے اوپن جگہ سے ریلوے لائن عبورکررہے تھے کہ لاہورسے کراچی جانے والی علامہ اقبال کی زدمیں آگئے جس کی وجہ سے دونوں موٹرسائیکل مکمل طورپرتباہ ہوگئے تاہم سوارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے اورموقع سے فرارہوگئے۔واقعہ کے باعث ٹرین کو20منٹ کی تاخیرکاسامناکرناپڑا۔
ٹرین