سرجانی ٹاؤن، بیروزگاری سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

سرجانی ٹاؤن، بیروزگاری سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی،ڈالمیا کے علاقے میں مسلح تالہ توڑ گروپ سرگرم ہوگیا، کھارادر اور شریف آباد سے 3اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون خدا کی بستی میں 30 سالہ یوسف مسیح نے بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیاگلی نمبر7میں مسلح ڈکیت گروہ نے ہول سیل کنفیکشنری کی دکان تالے کاٹ کر لوٹ لی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجمؤ منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں 2ملزمان کو اسلحہ اور کٹر سمیت دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ایک شخص کو یرغمال بھی بنایا ہوا تھا، ملزمان نے دکان کے5 تالے کاٹے اور 2 لاکھ روپے کی نقد رقم اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ عزیز بھٹی پولیس ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود واقعے سے لاعلم ہے۔کھارادر میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر چیزوں سمیت گرفتار کرلیا، شریف آباد سے پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو اسلحہ،لوٹا گیا سامان اور نقد رقم سمیت گرفتار کرلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -