چین سے ایک اور پروازمسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

  چین سے ایک اور پروازمسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایئرچائنا کی پروازسی اے 946 پاکستانی اور چینی مسافروں کو لے کر بیجنگ سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بیجنگ سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایئرچائنا سی اے 946 میں 23 چینی باشندے بھی سوار تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایک چینی باشندے کو ایئرپورٹ پر شک کی بنیاد پر روکا گیا تھا جبکہ اس چینی باشندے کے معائنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چین سے پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کی جا رہی ہے اور کلیئر قرار د ینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر