عادل زمان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

عادل زمان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینکر مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان نے ضمانت کیلیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مریدعباس کی بیوہ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے 13 فروری تک جواب طلب کرلیاہے۔مدعی کے مطابق مریدعباس قتل میں استعمال پستول عادل زمان کے نام پر تھا جبکہ ملزم عادل زمان قتل کے موقع پر مرکزی ملزم عاطف زمان کے ساتھ تھا۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

مزید : صفحہ آخر