ناصر شاہ کا ایس آئی یو ٹی کا دورہ،مکمل تعاون کی یقین دہانی

ناصر شاہ کا ایس آئی یو ٹی کا دورہ،مکمل تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، ہا ؤ سنگ ٹا ؤ ن پلا ننگ،مذہبی امور اور جنگلا ت و جنگلی حیا ت سندھ سیدناصرحسین شاہ کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کادورہ کیا۔اس مو قع پر سیدناصرحسین شاہ نے ایس آئی یو ٹی کے انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ میں چیئرمین پاکستا ن پیپلز پا ر ٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر اس ادارے کا دورہ کرنے آیا ہوں سندھ حکومت نے پہلے بھی ایس آئی یو ٹی ہر ممکن مدد کی ہے اور آئندہ بھی مدد جاری رکھیں گے۔اس مو قع پر ادارے کی جانب سے بتا یا گیا کہ یہا ں یو میہ ہزا رو ں کی تعدا د میں مریض پو ر ے پاکستان سے علا ج کی غر ض سے اس ادا ر ے میں آتے ہیں۔ایس آئی یو ٹی کو جگہ کی کمی کا سامنا ہے اگر سندھ حکومت اس سلسلے میں اگر کو ئی جگہ فرا ہم کر دے تو یہا ں پر زیر علا ج اور آنے والے مریضو ں کو آسا نیا ں ہو جا ئیں گی۔ مر یض علا ج کی غر ض سے آتے ہیں تا ہم جگہ کی کمی کے با عث کچھ مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے اس لئے ہما ر ی حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ ادا رے کو مزید جگہ فراہم کی جائے جس پر وزیر اطلاعات و بلدیات سیدناصرحسین شاہ کی جانب سے مزید جگہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی کی جانب سے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -