اسکول روڈ سیفٹی مہم 2020کا آغاز، ڈی آئی جی ٹریفک نے افتتاح کیا

  اسکول روڈ سیفٹی مہم 2020کا آغاز، ڈی آئی جی ٹریفک نے افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر):آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کنزیومر ایسوسی ایشن کے اشتراک اور سندھ ٹریفک پولیس کے تعاون سے اسکول روڈ سیفٹی مہم2020کا آغاز کردیا، جس کا رسمی افتتاح ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر نے واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا کے مقامی بینکوئٹ میں منعقدہ تقریب کے موقع پرکیا،تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے جاوید مہر نے کہا کہ اسکول کے بچوں میں ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کے لیے، یہ مہم چار مراحل پر مشتمل ہے۔پہلے مرحلے میں کراچی کے ضلع وسطی،جنوبی کے100اسکولز کو شامل کرتے ہوئے اسکولز میں جا کر دومرحلوں میں آئندہ دومہینے شعور و آگہی مہم چلائی جائے گی، تیسرے مرحلے میں اسکول کے بچوں کومنتخب مقامات پر ٹریفک پولیس کی وردی پہنا کر ہمارے افسران کی نگرانی ٹریفک کنٹرول کرنے کاعملی مظاہرہ کرایا جائے۔ جبکہ رمضان سے قبل اس مہم کومکمل کرتے ہوئے چوتھے مرحلے میں ٹریفک پولیس اہلکار وں کو آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن و دیگر تنظموں کے نمائندے مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار وں اور افسروں کو اسناد اور پھول وغیرہ پیش کریں گے۔تاکہ ان اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی ہوسکے، تقریب سے آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید طارق شاہ، وائس چیئرمین عتیق نصیر شمسی، صدر فرقان بلال، کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئر مین کو کب اقبال، ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین عتیق نصیر شمسی، اور دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر جب اسکول کے ننھے طالبعلم حمزہ فرقان نے پولیس یونیفارم میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس یونیفارم میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کو گلدستہ پیش کیا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد میں ہم سب کا فائدہ ہے، رانگ وے پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں، وہ اس وقت غیر اہم ہو جاتی ہیں، جب ہم گذشتہ عرصے میں ٹریفک قوانین خصوصاََ رانگ وے پر گاڑی چلانے کے نتیجے میں ہونے والے خطرناک حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات اور معذوری پر وہونے والی تحقیقی رپورٹس پیش کر تے ہیں، ہمارے پاس ایسی وڈیوز ہیں، جنھیں ہم دکھاتے ہیں تو دیکھنے والوں کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمدنہ ہونا خطرناک حادثات کو جنم دیتاہے، اس لیے ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، انہو ں نے کہا کہ بچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں ان پر خود عمل کریں گے، بلکہ والدین یا بڑوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ان کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مشورہ ایک اخلاقی سبق کا سبب بنے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -