پاک بحریہ کا ڈام، بلوچستان میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

پاک بحریہ کا ڈام، بلوچستان میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بحریہ نے آئی سائٹ سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے ڈام میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی افراد میں امراض چشم سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی، معیاری علاج معالجے کی فراہمی اورعلاقے کے عوام کو بہتر طبی ماہرین اور سہولیات تک رسائی دینا تھا۔پاکستان نیوی اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے ماہرڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے جدید تشخیصی آلات کے ساتھ کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ ٹیم کی جانب سے ڈام اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ آنکھوں کے عام امراض کے علاج کی فراہمی کے علاوہ متعدی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے مریضوں کو مفت ادویات اورچشمے بھی فراہم کیے گئے۔علاوہ ازیں، آنکھوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریض،جنہیں مزید علاج یا جراحی کی ضرورت تھی،انہیں مختلف بڑے اسپتالوں میں مفت آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔مفت آئی کیمپ میں آنکھوں کے انفیکشن، اور مختلف امراض چشم کے علاج اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں مریضوں کو جامع طور پر آگاہ کیا گیا۔پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ آئی کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو مفت علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر