ٹین ایچ بچوں کے ساتھ آن لائن حفاظت سے متعلق گفتگو

  ٹین ایچ بچوں کے ساتھ آن لائن حفاظت سے متعلق گفتگو

  



کراچی (پ ر)فیس بک اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے والدین اور انکے بچوں کے درمیان اہم گفتگو کی آن لائن حفاظت کے موضوع پر گفتگو کے لئے اہم تجاویز سامنے لایا ہے۔ والدین کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اپنے ٹین ایج بچوں کے لئے ڈیوائس کے استعمال کا وقت متعین کیا جاسکتا ہے کہ انکے بچے فیس بک پر کتنا وقت استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اسکے ذریعے بہت ساری اچھی تفریحی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور اسپورٹس، میوزک اور گیمز وغیرہ بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے بھی ضروری ہیں۔ طے شدہ وقت گزارنے پر رضامندی کے باوجود آپ کو بدستور یقین ہوتا ہے کہ یہاں وقت اچھا گزرتا ہے اور دیکھا جانے والا مواد دلچسپ، معلوماتی اور محفوظ ہے۔ فیس بک پر والدین کے پورٹل سے اپنے ٹین ایج بچوں کی آن لائن سیفٹی یقینی بنانے کے لئے اس لنک (https://www.facebook.com/safety/parents/tips) سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہاں کچھ اقدامات میں اپنے ٹین ایج بچوں سے آن لائن استعمال کے موضوع پر مثبت انداز سے گفتگو یقینی بناسکتے ہیں اور یہ عمل آپ کیلئے معاون ہوسکتا ہے۔ ابتدا سے آغاز: ٹین ایج بچے آن لائن دنیا میں بڑے ہورہے ہیں۔ وقت نکال کر انہیں ابتدائی عمر سے ہی پرائیویسی اور حفاظتی طریقوں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ وہ کب محفوظ ہیں اور کب محفوظ نہیں رہے۔

مزید : صفحہ آخر