دو روزہ اسٹار پراپرٹی ایکسپو ختم ہوگئی، عوام کی بھرپورشرکت

دو روزہ اسٹار پراپرٹی ایکسپو ختم ہوگئی، عوام کی بھرپورشرکت

  



کراچی (پ ر)اسلام آباد میں منعقدہ اسٹار پراپرٹی ایکسپو عوام کی تؤجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور دو روز جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی - دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے یہ نمائش دیکھی جس میں ملک بھر کے اہم شہروں کے تمام اہم پروجیکٹس نمائش اور فروخت کے لیئے پیش کیئے گئے اور ان کی بکنگ پہ بہت خطیر ڈسکاؤنٹ بھی دیئے گئے اور ان ریئل اسٹیٹ اسکیموں میں بڑے پیمانے پہ خریداری دیکھنے میں آئی - پراپرٹی ایکسپو میں کم لاگت مکانوں اور اپارٹمنٹس کے رہائشی منصوبے 'اجالا ہومز' کے اسٹال پہ سب سے زیادہ گہما گہمی رہی اور یہاں مفت رجسٹریشن کی سہولت مہیا کیئے جانے پہ رجسٹریشن کرالینے والے افراد نے بہت خوشی کا اظہار کیا - ایکسپو کے دوسرے روز مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے طارق فضل چودہری اور عقیل انجم کے علاوہ قومی کرکٹر یاسر حمید اور ڈپٹی میئر اسلام آباد رفعت چودہری نے بھی پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹرکا رخ کیا اور اسٹارپراپرٹی ایکسپو کے حسن انتظام کی بہت تعریف کی - اس موقع پر مختلف سماجی و کاروباری تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اسٹار پراپرٹی ایکسپو کا دورہ کیا اور اس ایکسپو کی شاندار کامیابی پہ چیئرمین اسٹار مارکیٹنگ واثق نعیم اورانکی ٹیم ممبروں کی کاوشوں کو بیحد سراہا اور مبارکباد دی - پراپرٹی ایکسپو کے دوسرے روز اسٹار مارکیٹنگ کی جانب سے عوام کے اعتماد پہ پورا اترنے والے نمایاں بلڈرز پلانرز اور ڈیولپرز میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں

مزید : صفحہ آخر