کراچی، ایک ماہ میں 5 افراد کا انفلوائنزا سے انتقال

کراچی، ایک ماہ میں 5 افراد کا انفلوائنزا سے انتقال

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا سے انتقال کر گئے ہیں۔محکمہ صحت حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق جنوری سے اب تک 129 سے زائد افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا سے بیمار ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ماہرین صحت نے بیماری سے بچاؤ سے متعلق تجاویز میں کہا ہے کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔ماہرین صحت کے مطابق کھانا کھانے سے قبل ہاتھ کو اچھی طرح دھولیں اور بلا ضرورت زیادہ رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

مزید : صفحہ آخر