امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے کا اعلان کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں، دو روزہ یہ دورہ 24 تا 25 فروری کو ہوگا جس میں امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد عسکری و تجارتی معاہدوں کا امکان ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے خطہ کشمیر پر بات چیت کا امکان بہت کم ہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی