سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی
سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کیس کی سماعت کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف مقدمات کی سماعت آج ہوگی،احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کیس کی سماعت کریں گے ،عدالت نے آصف زرداری سمیت30 ملزموں کو آج طلب کررکھا ہے۔

پارک لین ریفرنس کے تمام ملزم بھی عدالت نے طلب کررکھے ہیں ،ملزم انور مجید کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے عدالت منتقلی کے احکامات بھی جاری کررکھے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد