ہر وقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں لیکن دوسرا رخ یہ ہے کہ۔۔۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے اہم ٹوئٹ کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ ہروقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں لیکن دوسرا رخ یہ ہے کہ 2019 پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پرامن سال تھا۔
دفاقی وزیر فواد چودھری کاکہناہے کہ پاکستان میں سیاحت بڑھ گئی ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد انڈین جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا گیا،انہوں نے کہا کہ سالوں بعدپاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی،پی ایس ایل پاکستان میں ہونے جا رہا ہے،S&T میں کامیابیاں اہم ہیں۔