وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،مہنگائی پر ...
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا،

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاک امریکاکارگوٹرانزٹ کے ایم او یو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں،وزارت دفاع سمری منظوری کےلئے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری دے گی ، اجلاس میں پاکستان میں افغان مہاجرین کے معاملے پر عالمی کانفرنس پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بھارت سے مورتیوں کی درآمد سے متعلق سمری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میںعوام کو ریلیف کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا بڑا پلان تیار کرلیاہے ،یوٹیلیٹی سٹورز کو 15 ارب کا بڑا پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے خصوصی راشن کارڈز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،یوٹیلٹی سٹورز کو اشیا خوردونوش کی فرہمی بڑھائی جائے گی ،غریب طبقے کو آٹا،چینی ،دالوں، چاول اورگھی پر سبسڈی ملے گی ،ای سی سی کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی،مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد