منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی، لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی،لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا ،جسٹس مظاہرعلی اکبراورجسٹس سرداراحمدنعیم بنچ میں شامل ہیں۔