ایسے مجرم کو سزاپوری کئے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،سندھ ہائیکورٹ ،قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کےخلاف اپیل مسترد

ایسے مجرم کو سزاپوری کئے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،سندھ ...
ایسے مجرم کو سزاپوری کئے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،سندھ ہائیکورٹ ،قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کےخلاف اپیل مسترد

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی سے انکار پر قتل کے مقدمے میں سزاکے خلاف اپیل مستردکردی، عدالت نے مجرم کرم شاہ کی سزابرقراررکھنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،مجرم کرم شاہ اوررفعت نامی لڑکی نے 2002میں پسند کی شادی سے انکار پر چچاعبدالستارکوقتل کیاتھا،سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کرم شاہ کو 2013 میں عمر قید کی سزاسنائی تھی۔

عدالت نے کہا کہ مجرم کیخلاف گواہوں اورثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہوتا ہے ،ایسے مجرم کو سزاپوری کئے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،عدالت نے مجرم کی سزاکے خلاف اپیل مستردکردی اورسیشن کورٹ کافیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیدیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی