محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار گورنر سے وزیراعلی کو منتقل کرنے کا کیس،الیکشن کمیشن، سندھ حکومت کو نوٹس ،جواب طلب

محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار گورنر سے وزیراعلی کو منتقل کرنے کا کیس،الیکشن ...
محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار گورنر سے وزیراعلی کو منتقل کرنے کا کیس،الیکشن کمیشن، سندھ حکومت کو نوٹس ،جواب طلب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار گورنر سے وزیراعلیٰ کو منتقل کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن ،صوبائی حکومت اور مرتضیٰ وہاب کو نوٹس جاری کرکے 3 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محتسب اعلیٰ کی تقرری سے متعلق ترمیمی بل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور مرتضیٰ وہاب کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین کو 3 مارچ تک جواب دینے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی