بی آئی ایس پی ،ایف آئی اے نے کے پی سے تعلق رکھنے والے 34 افسروں کی بیگمات کو طلب کرلیا

بی آئی ایس پی ،ایف آئی اے نے کے پی سے تعلق رکھنے والے 34 افسروں کی بیگمات کو طلب ...
بی آئی ایس پی ،ایف آئی اے نے کے پی سے تعلق رکھنے والے 34 افسروں کی بیگمات کو طلب کرلیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے کے پی سے تعلق رکھنے والے 34 افسروں کی بیگمات کو طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)سے مستفیدہونے والے کے پی سے تعلق رکھنے والے 34 افسروں کی بیگمات کو طلب کرلیاہے،ایف آئی اے کاکہناہے کہ بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ17 سے20 کے افسروں کی بیگمات کو طلب کیاگیا ہے،ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے سکینڈل میں ملوث افسروں کو طلب کرکے بیانات قلم بند کئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور