’’انعامی رقم نہ ملی تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا‘‘

’’انعامی رقم نہ ملی تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا‘‘
’’انعامی رقم نہ ملی تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا‘‘

  



کراچی(ویب ڈیسک) عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا ہے کہ اعلان کردہ انعامی رقم نہیں ملی تو سنوکر کھیلنا چھوڑ دوں گا،محمد آصف کو حکومت کی جانب سے دوسری بار بھی ورلڈ چمپئین بننے پر انعامی رقم تاحال نہیں ملی ہے جس پر انہوں ںے احتجاجاً اسنوکر چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

ایکسپریس کے مطابق محمد آصف کا کہنا ہے کہ مایوسی کے بادل نہیں چھٹے تو شاید مجھے کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے، ہوسکتا ہے کہ سنوکر کھیلنا ہی چھوڑ دوں اور اگھر معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا اور  سنوکر کو صرف اپنی ذات تک محدود کردوں گا، اگر یہی رویہ رہا تو مجھے یہ فیصلہ کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

سنوکر چیمپئن کا مزید کہنا تھا کہ میں میڈیا والوں سمیت تمام لوگوں کو سوالات کے جواب دیتے دیتے تھک چکا ہوں لہذا ابھی صرف احتجاج کررہا ہوں لیکن آنے والے وقت میں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرسکتا ہوں تاہم حتمی فیصلہ اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

دریں اثنا عالمی اسنوکر چمپیئِن محمد آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے جاری کردہ قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی کیا۔

مزید : کھیل