خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائی ، 23 قیمتی گاڑیاں برآمد لیکن یہ کہاں سے آئی تھیں؟

خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائی ، 23 قیمتی گاڑیاں برآمد لیکن یہ کہاں سے آئی ...
خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائی ، 23 قیمتی گاڑیاں برآمد لیکن یہ کہاں سے آئی تھیں؟

  



پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے کینٹ ڈویژن میں اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی گئیں 23 قیمتیں گاڑیاں برآمد کر لیں۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر کا کہنا ہے کہ کینٹ ڈویژن پولیس نے اہم کارروائیاں کی ہیں، اس کارروائیوں کے دوران چوری کی گئی 23 قیمتی گاڑیاں برآمد کی ہیں، گاڑیاں پشاورسمیت پنجاب سے چوری اورچھینی گئی تھیں۔

ظہوربابر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پر 2 لاکھ سے زائد رقم اور 23 موبائل برآمد کیے ہیں، گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا کہنا تھا کہ گرفتارملزموں نے دیگرساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں، کارروائیاں گزشتہ چند دنوں کے دوران کی گئیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور