ق لیگ اور حکومتی وفد میں ملاقات لیکن اس دوران اتحادی رہنما طارق بشیر چیمہ غصے میں کیوں آگئے؟ وجہ سامنے آگئی

ق لیگ اور حکومتی وفد میں ملاقات لیکن اس دوران اتحادی رہنما طارق بشیر چیمہ غصے ...
ق لیگ اور حکومتی وفد میں ملاقات لیکن اس دوران اتحادی رہنما طارق بشیر چیمہ غصے میں کیوں آگئے؟ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک ) اتحادیوں کے معاملات پر حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کی ملاقات میں طارق بشیر چیمہ غصے میں کیوں آئے ؟ محکموں میں مختلف آفیسرز کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملاقات میں جب یہ معاملہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے انکی سفارش پر آدھی ٹرانسفرز کر دی ہیں جس پر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ غلط بیانی نہ کریں۔ بتائیں کون سی ٹرانسفرز کیں؟جواب میں پرنسپل سیکرٹری صرف 2 ٹرانسفرز بتا سکے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ابھی آدھی ٹرانسفرز کی سفارش نہیں کی تو آپ نے کیسے یہ ٹرانسفرز کر دیں جس پر وہ غصے میں آگئے۔