جعلی ڈومیسائل اجراکیس،سندھ حکومت اور نادراحکام سے جواب طلب

جعلی ڈومیسائل اجراکیس،سندھ حکومت اور نادراحکام سے جواب طلب
جعلی ڈومیسائل اجراکیس،سندھ حکومت اور نادراحکام سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر سندھ حکومت اور نادراحکام کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4 مارچ تک ملتوی کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کی جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، خواجہ اظہار الحسن،نادرااوردیگر اداروں کے اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔خواجہ اظہار الحسن نے دعویٰ کیاہے کہ سندھ میں ساری سرکاری نوکریاں بیچی جارہی ہیں،متحدہ رہنما نے الزام عائد کیاکہ جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکریوں کو بیچا جارہا ہے ،سند ھ میں جعلی ڈومیسائل پی اورآر سی کو روکنے والا کوئی نہیں ۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسارکیاکہ یہ بتائیں !ڈومیسائل جاری کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟، ایک مضبوط قانون سازی اوراداروں کا باہمی نطام بہت ضروری ہے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملات ٹھیک ہونے چاہئیں نادراکیاکررہا ہے؟۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کہاجاتا ہے 1200 روپے میں ڈومیسائل مل جاتا ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ کیانادرااوردیگر متعلقہ اداروں میں کوئی باہمی تعاون کا نظام موجود ہے ؟،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نادرااورمتعلقہ ادارے مربوط نظام وضع کریں ۔
خواجہ اظہارالحسن نے الزام عائد کیاکہ سکھر میں 80،80 ہزار روپے میں ڈومیسائل بنائے جارہے ہیں،سندھ کے شہری علاقوں میں پورے پاکستان کے ڈومیسائل بنائے جارہے ہیں ،میں چاہتا ہوں میراڈومیسائل ہائی جیک نہ ہو،خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں،سندھ حکومت کبھی اس حساس معاملے کو روکنے والی نہیں ۔
عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر سندھ حکومت اور نادراحکام کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4 مارچ تک ملتوی کردی۔