ملزم جتنے دن جیل میں رہے اتنے دن کا جرمانہ آپ دینگے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم،ملزموں کو فوری رہا کرنے کا حکم

ملزم جتنے دن جیل میں رہے اتنے دن کا جرمانہ آپ دینگے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ...
ملزم جتنے دن جیل میں رہے اتنے دن کا جرمانہ آپ دینگے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم،ملزموں کو فوری رہا کرنے کا حکم

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس چوری کیس میں گرفتار ملزموں کو فوری رہا کرنے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملزم ادریس اور عمران جتنے دن جیل میں رہے اتنے دن کا جرمانہ آپ دینگے،ایک ،ایک دن ملزم جیل میں سڑ رہا ہے آپ لوگ کیا کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکس چوری کیس میں ملزم عمران اور ادریس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی،وکیل شوکت حیات نے کہا کہ یہ کسٹمز کامعاملہ ہے ،نیب نے میرے موکل کو گرفتار کیا۔

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کامعاملہ آپ کا نہیں تو ملزم کو کیسے اپنے پاس رکھا؟،چیف جسٹس نے نیب حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ادریس اور عمران جتنے دن جیل میں رہے اتنے دن کا جرمانہ آپ دینگے ،ایک ایک دن ملزم جیل میں سڑ رہا ہے آپ لوگ کیا کررہے ہیں،عدالت نے نیب کو فوری دونوں ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی