حکومت اور مسلم لیگ ق میں صلح کروانے میں کس نے کردار ادا کیا،نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

حکومت اور مسلم لیگ ق میں صلح کروانے میں کس نے کردار ادا کیا،نجی ٹی وی نے بڑا ...
حکومت اور مسلم لیگ ق میں صلح کروانے میں کس نے کردار ادا کیا،نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی کہانی سامنے آگئی ،دونوں جماعتوں میں صلح کیلئے کس نے اہم کردار اداکیا؟،کس نے پرویزخٹک کو مسلم لیگ ق سے مذاکرات پر آمادہ کیا؟۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اتحادی جس کو مخالف سمجھتے رہے وہی چودھری سرور مفاہمت کار نکلے،ذرائع کاکہناہے کہ گورنر پنجاب کا ق لیگ کے تحفظات دور کرنے میںاہم کردارہا،وفاقی وزیر پرویز خٹک اوراسد عمر بھی گورنر پنجاب کی تجویز پر ملاقات میں شریک ہوئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری سرور نے پرویز خٹک اوراسدعمر کو مذاکرات میں شریک ہونے کا مشورہ دیا تھا،گورنرپنجاب کے مشورے پر پرویز خٹک نے ق لیگ سے براہ راست رابطہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو ق لیگ کیساتھ معاہدے اوروعدوں پر عمل کا مشورہ بھی گورنرنے دیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور