لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنمااوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر سماعت کی،،عدالت نے کہاکہ آپ ابھی تک مطمئن نہیں کر سکے ان پیسوں کے ذرائع کیا ہیں ؟آپ کی ساری باتیں ہم مان لیں تو منی لانڈرنگ کا قانون ہی ختم ہو جائے گا۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ منی لانڈرنگ قانون کا اطلاق تب ہوگا جب جرم ہوگا ،عدالت نے کہا کہ آپ نے جب دلائل شروع کئے تو آپ نے اپنی فیملی کی ہسٹری بتائی ؟،آپ کے والد3 مرتبہ وزیراعلیٰ رہے کیایہ پبلک آفس ہولڈرہوناکم ہے ؟۔وکیل حمزہ شہبازنے کہاکہ جب یہ ٹرانسفرہوئے تب میں جلا وطن تھااس وقت کوئی ہاتھ ملانے کا روادار نہیں تھا،میں کبھی پبلک آفس ہولڈر رہا اورنہ ہی کسی سے رشوت لی،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر رشوت لینے کاالزام نہیں لگا رہے۔

مزید : قومی