برطانوی شاہی خاندان کی ایک اور جوڑی میں علیحدگی؟ ملکہ کے نواسے کی بیوی نے طلاق مانگ لی

برطانوی شاہی خاندان کی ایک اور جوڑی میں علیحدگی؟ ملکہ کے نواسے کی بیوی نے ...
برطانوی شاہی خاندان کی ایک اور جوڑی میں علیحدگی؟ ملکہ کے نواسے کی بیوی نے طلاق مانگ لی

  



لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شاہی گھرانےکوکسی کی نظرلگ گئی، ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نے علیحدگی اختیارکرلی۔ملکہ برطانیہ کی بیٹی شہزادی این کے بیٹے شہزادہ پیٹرفلپس سے ان کی بیوی آٹم نے اچانک طلاق مانگ لی ہے، ملکہ کے نواسےکی بیوی کا علیحدگی کے بعد ممکنہ طور پر کینیڈا واپس جانےکا ارادہ ہے۔

42 برس کے ملکہ برطانیہ کے نواسے شہزادہ پیٹر فلپس کی شادی 12 برس پہلے آٹم سے ہوئی تھی، ان دونوں کی 2 کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔شاہی خاندان میں ایک اورجوڑے کے ٹوٹنے پر برطانوی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کے شاہی خاندان چھوڑنے کا آٹم پر اثر پڑا ہے۔ شہزادہ پیٹر فلپس اپنی بیوی کے اچانک طلاق مانگنے پر حیرت زدہ ہیں۔دوسری جانب بہوآٹم کے طلاق مانگنے پرملکہ برطانیہ اورشہزادہ چارلس اپ سیٹ ہیں۔

مزید : برطانیہ