نوجوان لڑکی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد لیکن پھر اہلخانہ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

نوجوان لڑکی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد لیکن پھر اہلخانہ نے ایسا فیصلہ سنا ...
نوجوان لڑکی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد لیکن پھر اہلخانہ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص (ویب ڈیسک) میرپورخاص میں پڑوسی کے گھر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے ورثاءنے بیٹی کی موت کو خود کشی قرار دے کر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

پولیس کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی محبوب بھرگڑی کی 16 سالہ بیٹی نادیہ کی پھندا لگی لاش پڑوسی رشتہ دار کے گھر سے ملی ہے ، لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔متوفیہ کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگاری سے تنگ آکر شہر سے گاﺅں واپس جانا چاہتا تھا لیکن بیٹی گاﺅں جانے کو تیار نہیں تھی، اسی بات پر بیٹی ناراض ہو کر رشتہ دار کے گھر گئی تھی اور وہاں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ ورثاءنے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔