آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری ، بابراعظم کونسے نمبر پر پہنچ گئے ؟پاکستان کیلئے خوشخبری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری ، بابراعظم کونسے نمبر پر پہنچ گئے ؟پاکستان ...
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری ، بابراعظم کونسے نمبر پر پہنچ گئے ؟پاکستان کیلئے خوشخبری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی تاہم اس کے بعد اب آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ٹیم کی ریکنگ میں تو کوئی بہتری نہیں آ سکی لیکن پلیئرز کے میدان میں خوشخبری آ ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان اس وقت ساتویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم بہترین 10 بلے بازوں میں بابراعظم دو درجے ترقی کے بعد اب پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ بلے بازوں میں اس وقت ویرات کوہلی پہلے ، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے مارنس تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں ۔ ان کے علاوہ پاکستان کے بلے باز اسد شفیق بھی 18 ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، کپتان اظہر علی 27 ویں اور شان مسعود 32 ویں پوزیشن پر ہیں ۔

بہترین 10 گیند بازوں میں اس وقت کوئی پاکستانی باولر موجود نہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب اس پر بھی پاکستان کا راج ہو گا تاہم اس وقت باولرز میں محمد عباس ترقی کے بعد 14 ویں پوزیشن پرا ٓ گئے ہیں ، یاسر شاہ 23 ویں ، شاہین شاہ آفریدی 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔بہترین باولرز کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ” پیٹ کمیونز “ موجود ہیں جبکہ دوسری پوزیشن نیوزی لینڈ کے نیل ویگنار نے سنبھال رکھی ہے ۔

مزید : کھیل