ووہان میں کروناوائرس کے پھیلاو¿کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات، منگل کو تمام رہائشی علاقے بند کرنے کافیصلہ

ووہان میں کروناوائرس کے پھیلاو¿کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات، منگل کو ...
ووہان میں کروناوائرس کے پھیلاو¿کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات، منگل کو تمام رہائشی علاقے بند کرنے کافیصلہ

  



ووہان(شِنہوا)نوول کورونا وائرس کی وبا کے مرکز شہر ووہان میں وائرس کا پھیلا روکنے میں مدد کیلئے دو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔منگل کے روز شہر کے و باءپر قا بو پا نے کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق پہلے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ مشتبہ افراد جن میں

بخار سمیت چھوٹی سی بھی علامت پائی گئی تو انہیں قرنطینہ میں منتقل کرکے قریبی طبی ادارے میں علاج کیاجائے گا۔ وہ وائرس کی روک تھام روکنے کیلئے دوسرے اضلاع میں طبی علاج نہیں کرائیں گے۔

دوسرے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وبا ءکو قابو کرنے اور اس کا پھیلا و¿کم کرنے کیلئے منگل کو تمام رہائشی علاقے بند کردیئے جائیں گے۔ ایسی عمارتیں جن میں تصدیق شدہ یا مشتبہ مریض ہوں گے انہیں زبردستی بند کردیاجائے گا اور بندوبست کیاجائے گا۔وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں پیر کے روز انفیکشن کے 1552 کیسز اور67اموت کی اطلاعات موصول ہو ئیں۔ شہر میں موجود نوول کورونا وائرس کے تمام مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ لینے کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی