فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا، تصویر وائرل

فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا، تصویر وائرل
فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا، تصویر وائرل

  



اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چویدری کی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا گلا دبوچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،تصویر میں دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد

چوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویرسامنے آگئی۔ تصویرمیں فواد چوہدری وزیراعظم ہاس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ سب کچھ ایک مذاق میں کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بازوسے بھی ساتھی وزیرکودبانے کی کوشش کی تاہم فواد چوہدری علی محمد خان سے ہنستے ہوئے گلا دبوچ رہے ہیں اور اس موقع پردونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد