آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں لڑائی کرنے والے تین بنگلہ دیشی اور2بھارتی کھلاڑیوں کو سخت سزا دیدی

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں لڑائی کرنے والے تین بنگلہ دیشی ...
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں لڑائی کرنے والے تین بنگلہ دیشی اور2بھارتی کھلاڑیوں کو سخت سزا دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پرایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصور وار ٹھہرادیا ہے اور سخت سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سزا پانے والوں میں تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی کوڈآف کنڈیکٹ کی شق تین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔
تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چار میچز کیلئے معطل کردیا گیا، بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے جبکہ روی بشنوئی پر پانچ میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔آئی سی سی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگہ دیش نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تاہم اس دوران میدان میں دونوں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ماحول خراب ہو گیا تھا تاہم اب آئی سی سی نے جھگڑا کرنے والے پلیئرز کو سخت سزا سنا دی ہے ۔

مزید :

کھیل -