سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارلندن روانہ

سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارلندن روانہ
سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارلندن روانہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار لندن روانہ ہو گئے،چودھری نثار پرواز پی کے 785 پر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے۔جہاں ان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔ٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 فروری درج ہے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینئر سیاستدان چودھری نثار کے درمیان صلح کیلئے آخری کوشش کے طور پر اسحاق ڈار متحرک ہو گئے ہیں،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار لندن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار پہلے سے وہاں موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مریم نواز کے لندن جانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، ریلیف ملنے کی صورت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فوری لندن جائیں گی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار، چودھری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کریں، چودھری نثار اگر اس پر راضی ہوگئے تو برف پگھلنا شروع ہو جائیگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد