بھار ت کا 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران پچ پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، لیکن کس طرح ؟

بھار ت کا 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران پچ پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، لیکن کس طرح ؟
بھار ت کا 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران پچ پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، لیکن کس طرح ؟

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ستیا جیت پردھان کواس وقت دل کا دورہ پڑا جب نان اسٹرائیک اینڈ سے وہ سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اوروکٹ کے درمیان میں پہنچ کرگرگئے۔ اڑیسہ کندراپیڑا کالج میں زیرتعلیم ستیاجییت کو فوری طورپرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔گزشتہ سال بنگال کلب کرکٹ کے سنویادیو نمائشی میچ کے دوران بیٹنگ کے بعد اپنے ٹینٹ میں واپس جارہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔

مزید : کھیل